اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سزائے موت پر عملدرآمد کے منتظر کالعدم لشکر جھنگوی کے 2 دہشتگردوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے ہیں۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم دہشتگرد تنظیم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد عطاء اللہ عرف قاسم اور محمد اعظم کی اپیلیں مسترد ہونے کے بعد ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے ہیں۔ دونوں دہشتگردوں کو 3 فروری کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔ واضح رہے کہ کالعدم لشکر جھگوی کے دہشتگردوں عطاء اللہ اور محمد اعظم نے کراچی میں سولجر بازار کے علاقے میں 26 جون 2001ء کو اہل تشیع ڈاکٹر محمد رضا پیرانی ولد امیر علی پیرانی کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، جس پر دونوں دہشتگردوں کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔ اس سے پہلے دونوں دہشتگردوں کے ڈیتھ وارنٹ سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر معطل ہوگئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲